مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمة

شرائط و طریقہ الحاق

  1.  ہر دینی تعلیمی ادارہ و مدرسہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ سے الحاق کرسکتا ہے۔
  2.  الحاق کے متقاضی مراکز و مدارس کا ملکی آئین کا پابند ہونا لازمی ہے۔
  3. الحاق کے لیے مدرسہ / جامعہ کا مہتمم مرکزی دفتر و فاق المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃکو ایک درخواست مہتمم کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول کے ساتھ ارسال کرے گا۔ تمام شرائط پر پورا اترنے اور ادارے کا معائنہ کرنے کے بعد سند الحاق جاری کی جائے گی۔
  4. دینی مدارس کے کسی اور امتحانی بورڈ / وفاق سے الحاق کی صورت مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے ساتھ الحاق از خود ختم ہوجائے گا۔
  5. مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے تمام اصول و ضوابط کا التزام مدرسہ/ جامعہ کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔
  6.  ملکی قوانین اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مدرسہ / جامعہ کی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے۔
  7. سالانہ امتحانات میں طلبہ کی شرکت لازمی ہوگی۔
  8. تجدیدالحاق نہ کروانے کی صورت میں الحاق ختم ہوجائے گا۔
  9. سالانہ آڈٹ رپورٹ مرکزی دفتر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ میں بھجوانالازمی ہوگی۔
  10. مدرسہ / جامعہ کی انتظامیہ میں کسی بھی تبدیلی کی اطلاع مرکزی دفتر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کو بروقت دی جائے۔
  11. ہر مدرسہ/ جامعہ مقرر کردہ الحاق فیس و سالانہ تجدیدی فیس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
  12. ہر سال الحاق کی تجدیدکروانا لازمی ہوگی بصورت دیگر الحاق ختم کردیا جائے گا۔
  13. الحاق کی درخواست موصول ہونے کے بعد تصدیقی مراحل کو طے کرتے ہوئے ایک ماہ کی مدت میں سندِ الحاق جاری کی جائے گی۔
  14. نئے ملحق ہونے والے ادارے کو سندِ الحاق باقاعدہ ایک تقریب کےذریعے تحویل دی جائے گی، یہ تقریب مرکزی یا علاقائی سطح پر ہو گی۔