امتحانی نظم ونسق اور شرائطِ داخلہ


مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کی امتحانی  شرائط و ضوابط:
۱۔ تمام مدارس، یونیورسٹیز کا لجز کے طلباء اس امتحانی بورڈ کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات میں شامل ہوسکتے ہیں۔
۲۔درجہ عالمیہ کے لیے کسی دینی بورڈ سے درجہ عالیہ یا اس کے مساوی ڈگری کا ہونا ضروری ہے۔
۳۔درجہ عالیہ کے لیے کسی دینی بورڈ سے مطلوبہ نچلےخاصہ درجے یا اس کے مساوی سند کا ہونا ضروری ہے۔
۴۔عصری اداروں کے اسلامیات اور عربی میں بی۔ اے آنر یا ماسٹر کرنے والے طلباء کو درجہ عالمیہ میں داخلہ دیا جائے گا۔ اسی طرح مڈل میٹرک اور
ایف اے پاس طلباء بھی بالترتیب درجہ عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے امتحانات میں شرکت کے مجاز ہیں۔
۵۔نچلے درجات کے امتحانات میں وہ طلباء بھی شرکت کر سکتے ہیں جن کے فارم کے ساتھ دینی ادارے کےمہتمم یا ناظم تعلیمات کی طرف سے ادارے
کے لیٹر پیڈ پر مصدقہ بیان لف ہو۔
۶۔ہر درجہ میں داخلہ کے لیے داخلہ فارم کے ساتھ چار عدد رنگین تصاویر اور شناختی کارڈ، ب فارم کا ہونا ضروری ہے۔
۷۔امیدوار وکو چاہئے کہ وہ اپنا داخلہ فارم ادارے کے مہتمم کو امتحانی تاریخ سے قبل مقررہ وقت کے اندر پہنچائیں۔
۸۔سالانہ امتحانات اور رجسٹریشن کے آغاز و اختتام کی تاریخ کا اعلان سال کے آغاز میں کرنا ہو گا ۔
۹۔رولنمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ کا اجراءامتحانات سے دو ماہ پہلے کرنا ہو گا۔
۱۰ ۔ امتحانی فیس رجسٹریشن کے ساتھ ہی مجمع المدارس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔
۱۱۔امتحانی رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار مجمع المدارس کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائےگا۔
۱۲۔امتحانی مراکز کا تعین ناظم امتحانات کی طرف سے کیا جائے گا ۔
۱۳۔تجدیدی امتحانات کے قواعد و ضوابط اور شرکت کی شرائط مجمع المدارس کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔
۱۴۔امتحانات کے نتائج کا اعلان ۲ ماہ کے اندر اندر کیا جائےگا۔